21 ستمبر 2014 - 20:03
برطانیہ میں شیعہ مسلم کونسل کا افتتاح+ تصاویر

برطانیہ میں ۱۲۵ تنظیموں اور فعال شیعہ شخصیتوں نے شیعہ مسلم کونسل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جو اس ملک کے شہر میلٹن کیسی(Milton Kinsey) میں منعقد ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ میں ۱۲۵ تنظیموں اور فعال شیعہ شخصیتوں نے شیعہ مسلم کونسل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جو اس ملک کے شہر میلٹن کیسی(Milton Kinsey) میں منعقد ہوئی۔
برطانیہ میں شیعہ مسلم کونسل کے موقت سربراہ سید محمد موسوی نے اپنے بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پہلی بار اس ملک میں شیعہ مسلم کونسل وجود میں لائی گئی ہے کہا: سب یہ جانتے ہیں کہ اس ملک میں شیعہ اس وقت اپنے اھداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جب وہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر کچھ کریں اور ان کے پاس اس ملک میں ایک بڑی تنظیم ہو۔
انہوں نے مزید کہا: برطانیہ میں صرف شیعہ ایسے ہیں جن کے پاس اپنا کوئی پلیٹ فارم اور کوئی ایک بڑی تنظیم نہیں تھی جبکہ باقی تمام کمنیوٹی کے لوگوں کے پاس اس طرح کے تنظیمیں ہیں۔ اسی ضرورت کے پیش نظر اس ملک میں شیعہ مسلم کونسل کو وجود میں لایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲